ٹھٹھہ،اسکول کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

        ٹھٹھہ،اسکول کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

  

ٹھٹھہ (این این آئی)سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے قریب ایک کار سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں۔ٹھٹھہ پولیس کے مطابق کار سے ملنے والی دونوں لاشوں کو تشدد کے بعد سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، مقتول کی شناخت اللہ ڈنو پلیجو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سجاول کے علاقے لائق پور کا رہائشی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے قریب ملنے والی مقتولہ کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، مقتولہ کی شناخت گل ضمیراں کے نام سے ہوئی ہے، خاتون نیکچھ عرصہ قبل اللہ ڈنو پلیچو سے پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزیدتفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہل خانہ نے گزشتہ رات دونوں کو دعوت پر بلایا تھا، مقتولہ کے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -