جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ایس او پیز کے ساتھ اجتماعی قربانی کا اہتمام ہوگا

  جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ایس او پیز کے ساتھ اجتماعی قربانی کا اہتمام ہوگا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف دینی ادارے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت ہرسال کی طرح اس سال بھی اجتماعی قربانی اورآن لائن قبانی کا اہتمام کیاجائے گا، جید مفتیان کرام کی زیر نگرانی ایس اوپیز کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر مراکز قائم کئے جائینگے، عوام الناس کو قربانی کے مسائل سے آگہی فراہم کی جائے گی، گائے کافی حصہ 10500 روپے جبکہ بکرے کے3ریٹ مقرر کئے گئے ہیں،بکرا24کلو19500بکرا28کلو21500بکرا30کلو24500، بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو آ ن لائن قربانی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔گزشتہ روز جامعہ کے رئیس مولانا نعمان نعیم نے اجتماعی اور آن لائن قربانی کے ذمہ داراں سے مشاورت کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور اجتماعی قربانی کے حوالے سے سابقہ مراکزکوبدستورجاری رکھتے ہوئے کام شروع کرنے کا اعلان کردیا، حصہ لینے والے قربانی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کیلئے درج ذیل مراکز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔-1-جامعہ بنوریہ عالمیہ نزدسائٹ پولیس ا سٹیشن،-2جامع مسجد سبحان اللہ تاشقند کالونی مسان روڈ،-3جامع مسجد نور جوبلی،-4جامع مسجدالصفا شریف آباد بلاک 1 فیڈرل بی ایریا،-5جامع مسجد غزالی حسن اسکوائر گلشن اقبال G-9،6۔احمد کمفرٹس بلاک 17، گلستان جوہر نزد جوہر چورنگی.،-7جامع مسجد اقصی نعمان کمپلیکس حسن اسکوائر گلشن -8بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ نزد کراچی مٹن ہاوس بلاک F نارتھ ناظم آباد-9النشیط گرامر اسکول SC-14 بلاک H نارتھ ناظم آباد پیر بخش،-10جامع مسجد رحمانیہ بلاک C نارتھ ناظم آباد،،-11جامع مسجد طیبہ میڑووِل،-12مدرسہ و مسجد عثمانیہ بلاک M نارتھ ناظم آباد،-13جامعہ مسجد طیبہ گلشن اقبال بلاک 10 نزد عثمانیہ اسکول، 14۔گرومندر جامعہ مسجد نیو ٹاون پلاٹ نمبر 672میرٹ کباب کے سامنے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔جبکہ اس کے علاوہ مزید کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے 021-2560400 اور 021-32560300 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔علاوہ آن لائن قربانی والے حضرات جامعہ بنوریہ عالمیہ کی ویب سائٹ پر جاکر فارم حاصل کرکے سب میٹ کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -