اشتیاق بیگ پاک مراکش بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

  اشتیاق بیگ پاک مراکش بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FPCCI) نے معروف تاجر اور مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ کو ایف پی سی سی آئی کی پاک مراکش بزنس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا ہے اور اِس سلسلے میں فیڈریشن کے صدر انجم نثار نے تقرری کا لیٹر جاری کردیا ہے۔ اشتیاق بیگ گزشتہ کئی سالوں سے پاک مراکش بزنس کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہیں اور وہ پاک مراکش جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین بھی ہیں جو مراکش اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ پاک مراکش تجارت کے فروغ کے سلسلے میں اشتیاق بیگ کی قیادت میں 20 معروف پاکستانی تاجروں کے وفد نے حال ہی میں مراکش کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے سفارتخانے کے تعاون سے مراکش میں ”بریانی فیسٹیول“ کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔ اشتیاق بیگ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اُن کی خدمات کے اعتراف میں مراکش حکومت نے اُنہیں قومی ایوارڈ ”وسام علاوی“ عطا کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -