محکمہ ایکسائز نے 101 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلیے، مکیش کمار چالہ

  محکمہ ایکسائز نے 101 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلیے، مکیش کمار چالہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یکم جولائی۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے کہا ہے کہ ملکی خراب معاشی صورتحال کے باوجود محکمہ ایکسائز سندھ کی کارکردگی شاندار رہی اور محکمہ ایکسائز سندھ نینظر ثانی اہداف سے زائد ٹیکس وصول کرلئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نظر ثانی ٹیکس اہداف 66831 ملین روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک مجموعی طور پر 67388.107 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چالہ نے مذید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ میں لگنے والے لاک ڈان کے باعث تمام ٹیکسز کی وصولی بری طرح متاثر ہوئی ہے تاہم آن لائن کیو مینجمنٹ کے متعارف ہونے کی وجہ سے لاک ڈان میں ٹیکسز کی بہتر وصولی ممکن ہوئی۔ وزیر ایکسائز مکیش کمار چالہ نے کہا کہ جائیداد ٹیکس کی مد میں 1836.349 ملین روپے وصول کئے گئے جبکہ انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 54241.597 ملین روپے وصول کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ واضح رہے کہ جولائی 2019 سے فروری 2020 تک پاکستان کی امپورٹ میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 535.291 ملین روپے وصول کئے گئے جبکہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 5984.498 ملین روپے وصول کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کاٹن فیس کی مد میں 205.968 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 60.177 ملین روپے وصول کئے گئے جبکہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال 101 فیصد رہی۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرنے پر محکمے کے افسران اور عملے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کرتے رہیں گے

مزید :

صفحہ آخر -