کراچی میں ”یکجہتی کرونا متاثرین کے لیئے مشاعرے“ کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام”یکجہتی کرونا متاثرین کے لیئے مشاعرے“ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرمعروف شاعر اختر سعیدی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ کرونا ایک ایسی بیماری ہے جس نے پوری دنیا کے انسانیت کو توڑکر رکھا ہے۔ جس میں ہر طبقے کے انسان ایک دوسرے سے کٹ کر رہ گئے ہیں بلکہ زندگی کا ہر شعبہ زندگی کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہے دنیاء انسانیت کے لئے یکجہتی مشاعرہ یقینا لکھاری طبقے کیلئے اچھا پیغام ثابت ہوگا۔ مہمان خاص ڈاکٹر نثاراحمد نثارنے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے جہاں زندگی کے ہر شعبہ کو نقصان ہوا ہے وہاں ادب اور اہل قلم کو بھی بڑا نقصان ہوا ہے۔ دنیا میں نامور ادبی شخصیات ہم سے جدا ہوگئی ہیں یقینا اہل قلم کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ آج کے یکجہتی مشاعرہ پوری دنیا میں جو افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ نیک شگون اور اچھا پیغام ثابت ہوگا۔ریزیڈنٹ ڈائریکٹر اکادمی ادبیات کراچی قادر بخش سومرو نے کہا کہ چین کے شہر و وبان سے اٹھنے والی کرونا وائرس کی آندھی نے اس وقت دنیاکے ۱۸۰سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ اورشکنجے میں لے رکھا ہے۔ وہ عالمی طاقتیں جو مال و معیشت اور اسلحہ و ٹیکنالوجی میں اپنا ثانی نہیں رکھتی تھیں، آج کرونا وائرس کے سامنے بھیگی بلی بنی نظرآرہی ہیں۔ کرونا وائرس کے شکاروں اور متاثرین میں ترقی یا فتہ ممالک سے لے کر ترقی پذیر ممالک جی۔۲۰ سے لیکر سارک ممالک اور امیر سے لیکرغریب ممالک تک تمام کے تمام کررونا وائرس کے سامنے بے بس نظرآرہے ہیں۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے اپنی پوتی بیٹرس کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ ملکہ نے اپنے بیٹے ہیری اور اس کی بیوی میگھن کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔