سونیری بینک کی اینٹٹی اضافی ٹائیر1TFCاور TFC-II ریٹنگز برقرار

  سونیری بینک کی اینٹٹی اضافی ٹائیر1TFCاور TFC-II ریٹنگز برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سونیری بینک نے مستقبل کے خوش آئندامکانات کے ساتھ اپنی مجموعی رسک پروفائل کو مستحکم رکھتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی مارکیٹ پوزیشن کو برقرار رکھاہے۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ،"PACRA"نے سونیری بینک کو اپنی طویل المدت ریٹنگ کیلئے "AA-"(ڈبل اے مائنس)اور بینک کی قلیل المدت کیلئے"A1+"(سنگل اے ون پلس)کی ریٹنگ دی ہے۔سونیری بینک نے اپنے4,000ملین روپے کے اضافی ٹائیر('ADT1')1کی حیثیت سے جاری کئے گئے غیر محفوظ،سب آرڈینیٹڈ، لسٹڈ،پر پیچوئل اور غیر مجموعی ٹرم فنانس سر ٹیفکیٹس کی ریٹنگ کو "A"(سنگل اے)پر برقرار رکھا اور3,000ملین روپے کے غیر محفوظ،سب آرڈینیٹڈاور لسٹڈ ٹرم فنانس سر ٹیفکیٹس(دوسرا اجراء)کی ریٹنگ کو بھیA+(سنگل اے پلس)پر برقرار رکھا جو PACRA کی جانب سے دی گئی ہیں۔سونیری بینک300سے زائد برانچز اورATMsپر مشتمل نیٹ ورک کے ساتھ مالی بہتری کیلئے مسلسل کوشاں رہے گا اور کسٹمرز کے قابل قدرتعاون کابھی مشکور رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -