دہشتگردی خطرات، سندھ سیکریٹریٹ میں سیکیورٹی سخت

  دہشتگردی خطرات، سندھ سیکریٹریٹ میں سیکیورٹی سخت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔سندھ سیکرٹریٹ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ میں غیر متعلقہ افراد کی گاڑیوں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اہم شخصیات کے ساتھ پولیس موبائلز بھی سیکرٹریٹ میں داخل نہیں ہوں گی، صرف ٹوکن لگی گاڑیوں کو سیکرٹریٹ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلی شخصیات کے ساتھ آنے والی پولیس موبائل سیکرٹریٹ میں کھڑی بھی نہیں کی جا سکیں گے۔سندھ سیکرٹریٹ کراچی کی انتظامیہ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات پاکستان اسٹاک ایکسچینج واقعے کے بعد کی صورتِ حال میں جاری کی گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -