جمیل خان کی ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

  جمیل خان کی ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے حلقہ این اے 237 سے منتخب رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) جمیل احمد خان نے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ رکن قومی اسمبلی نے حلقے میں تباہ حال سڑکوں کی استرکاری۔ سوریج کے مسائل کے حل کے ساتھ واٹر سپلائی اور سی سی فلورنگ پر خصوصی توجہ دیے رکھی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملیر کے جوائنٹ سیکرٹری اور ایم این اے کے کوڈنیٹر اصف خان مہمند نے بھی رکن قومی اسمبلی کی ہدایت پر حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور رکن قومی اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کی رفتار سے انہیں اگاہ کیا۔ حلقے میں ایم این اے فنڈز سے ہونے والوں ترقیاتی کاموں کو عوام نے سراہا ہے اور رکن قومی اسمبلی اور انکی ٹیم کی جانب سے حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو خوش ائند بھی قرار دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -