وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے،فواد چودھری

وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ...
وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے،فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، یہ بنیادی اصلاحات کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، اضلاع اب اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائی حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے بلکہ صوبائی وسائل حصہ آئینی فارمولے کے مطابق تقسیم ہوں گے،انہوںنے کہاکہ یہ بنیادی اصلاحات کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے۔ کابینہ کا بھی شکریہ

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -