وزارت سائنس نے ترکش کمپنی کے ڈیزائن پر12وینٹی لیٹر تیار کر لئے

وزارت سائنس نے ترکش کمپنی کے ڈیزائن پر12وینٹی لیٹر تیار کر لئے

  

اسلام آباد (این این آئی)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ترکش کمپنی کے ڈیزائن پر بارہ وینٹی لیٹر تیار کر لئے ہیں اور کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 75 سے ایک سو وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں،ضرورت پڑنے پر ایک مہینے میں تین سو وینٹی لیٹرز بنا سکتے ہیں،پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری عالمی معیار کے مطابق ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر پاکستان میں وینٹیلیٹرز کی تیاری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔سید عامر جی ایم مارکیٹنگ این آر ٹی سی نے صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ جنوری میں کورونا شروع ہوا تو وزارت دفاعی پیداوار نے ٹاسک دیا کہ وینٹی لیٹرز تیار کیا جائے۔ سید عامر جی ایم این آر ٹی سی نے کہاکہ ترکش کمپنی کے ڈیزائن پر وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں، ابھی تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں،ایک ہفتے میں 75 سے ایک سو وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں، ضرورت پڑنے پر ایک مہینے میں تین سو وینٹی لیٹرز بنا سکتے ہیں۔

وینٹی لیٹر

مزید :

صفحہ اول -