ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی شدید احتجاج 

ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی شدید ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران کنٹرول لائن کے کیانی اور Jura سیکٹروں میں بھارتی فوج کی اندھا دھند اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک بے گناہ شہری شہید اور پانچ زخمی ہوئے جس پربھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے 29 اور 30 جون کو ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔ بھارت ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں سال ایل او سی پر اب تک 1546 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ اس دوران 14 افراد شہید جبکہ 114 زخمی ہوئے ہیں۔

 دفتر خارجہ طلبی 

مزید :

صفحہ اول -