حکومت کی رخصتی چوروں، لٹیروں کا خواب،مراد سعید
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان نہ سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کوئی رعایت دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے بلاول زرداری کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عوام جسے چاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سے وزیراعظم ہیں، وزیراعظم بھرپورطریقے سے قوم کی رہنمائی کررہے ہیں۔وفاقی وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کوئی رعایت، فرزندزرداری اورانکی جماعت کوقوم نے عام انتخابات میں مستردکیا۔مرادسعید نے کہا کہ انہوں نے بجٹ کی منظوری کے موقع پربھی خفت اٹھائی، حادثاتی چیئرمین خاطر جمع رکھیں، ان کی سرگرمیوں سے آگاہ اورجواب کیلئے ہرطرح سے تیار ہیں۔
مراد سعید