راجا پرویز اشرف کی رتوڈیرو رینٹل پاور ریفرنس میں بریت درخواست پر فیصلہ 8 جولائی تک موخر

راجا پرویز اشرف کی رتوڈیرو رینٹل پاور ریفرنس میں بریت درخواست پر فیصلہ 8 ...
راجا پرویز اشرف کی رتوڈیرو رینٹل پاور ریفرنس میں بریت درخواست پر فیصلہ 8 جولائی تک موخر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجا پرویز اشرف کی رتوڈیرو رینٹل پاور ریفرنس میں بریت درخواست پر فیصلہ 8 جولائی تک موخرکردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی رتوڈیرو رینٹل پاور ریفرنس میں بریت درخواست پر سماعت ہوئی ،رتو ڈیرو ریفرنس میں8 ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،راجا پرویز اشرف، شاہد رفیع ،سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ ملزمان میں شامل ہیں ،احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف کی بریت درخواست پر فیصلہ 8 جولائی تک موخرکردیا،عدالت نے کہاکہ رتو ڈیرو رینٹل پاور ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 8 جولائی کو سنایا جائے گا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -