پنجاب کے بعد ایک اور صوبے نے سمارٹ لاک ڈاﺅن میں اضافہ کردیا

پنجاب کے بعد ایک اور صوبے نے سمارٹ لاک ڈاﺅن میں اضافہ کردیا
پنجاب کے بعد ایک اور صوبے نے سمارٹ لاک ڈاﺅن میں اضافہ کردیا

  

کوئٹہ(ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے ، بازار اور مارکیٹیں صبح 9 سے شام 7 بجے جب کہ میڈیکل اسٹورز، تندور، ڈیری پروڈکٹس، درزی کی دکانیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز ہوم ڈیلیوری کے لئے 24 گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں تاہم فارم ہاو¿سز ،شادی ہال اور پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -