وزیر اعلیٰ محمود خان کی وفاقی وزیر شفقت محمود کی والدہ کی وفات پر تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی وفاقی وزیر شفقت محمود کی والدہ کی وفات پر تعزیت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دُعا کی ہے۔ اُنہوں نے کہاہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ اول -