ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہ

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہ
ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات 4 ہزار 400 سے بھی بڑھ چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 ہزار128ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4 ہزار 339 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار 809 ہو گئی ہے جبکہ 78 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 4 ہزار 473 پر پہنچ گئی ہیں تاہم ایک لاکھ 4 ہزار 694 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سندھ میں ہیں جہاں تعداد 86 ہزار 795 تک جا پہنچی ہے جبکہ پنجاب میں 77 ہزار 740 ، کے پی کے میں 26 ہزار 938، بلوچستان میں 10 ہزار 608 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 82 ، گلگت بلتستان میں 1511 اور آزاد کشمیر میں اب تک 1135 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

اموات

کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 78 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 4473 ہو گئی ہے ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 1784 تک جا پہنچی ہے جبکہ سندھ میں 1406 ، کے پی کے میں 973، اسلام آباد میں 129، گلگت بلتستان میں 28 ، بلوچستان میں 121اور آزاد کشمیر میں 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

صحت یاب ہونے والے مریض

کورونا وائرس کو اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 694 فراد شکست دے چکے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں میں سب سے زیادہ افراد کا تعلق سندھ ہے ، صوبہ سندھ میں اب تک 48 ہزار 527 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 28 ہزار 266، کے پی کے میں 13 ہزار 584، اسلام آباد میں 7850، گلگت بلتستان میں 1146، بلوچستان میں 4764، آزاد کشمیر میں 557 افراد وائرس کو شکست دینے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -