پٹرول بحران کی تحقیقات،کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پٹرول بحران کی تحقیقات،کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرول بحران کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم خان آج 2جولائی کو اس درخواست کی سماعت کریں گے،یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیا رکیا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پیٹرول بحران پر انکوائری کمیشن بنانے کا خط لکھا تھا، وفاقی حکومت نے خط موصول ہونے کے بعد عجلت میں پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے اضافہ کر دیاہے،وفاقی حکومت نے پیٹرول بحران کی تحقیقات کروانے کی بجائے قیمتوں میں اضافہ کر کے آئین میں دیئے گئے شہریوں کے حقوق کو پامال کیا، قانونی طور پر پٹرول کا بحران پیدا کیا گیا جس سے غریب عوام کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا،ناجائز منافع خوروں نے پٹرول مارکیٹ سے شارٹ کیا، عدالت سے استدعاہے کہ پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے کمیشن تشکیل دیاجائے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف فوری قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
سماعت مقرر

مزید :

صفحہ آخر -