سپریم کورٹ،تہرے قتل کے مفرور ملزمان کی جائیداد ضبط اور 6 ہفتوں میں گرفتار کرنے کا حکم

سپریم کورٹ،تہرے قتل کے مفرور ملزمان کی جائیداد ضبط اور 6 ہفتوں میں گرفتار ...
سپریم کورٹ،تہرے قتل کے مفرور ملزمان کی جائیداد ضبط اور 6 ہفتوں میں گرفتار کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے تہرے قتل کے مفرور ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سندھ پولیس کو ملزمان کو6ہفتوں میں گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں تہرے قتل کے ملزموں کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ ملزمان گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟،ڈی آئی جی پولیس نے کہاکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے بلوچستان کو لکھے خط کا جواب نہیں آیا، عدالت فرنٹیئر کورکوملزموںکی گرفتاری میں مدد کی ہدایت کرے۔
سپریم کورٹ نے مفرور ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیااورسندھ پولیس کو ملزمان کو6ہفتوں میں گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے ایف سی کو ملزمان کی گرفتاری میں سندھ پولیس کی مدد کی ہدایت کردی ۔