کرونا وائرس، تمام ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی عائد

کرونا وائرس، تمام ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگا  تے ہوئے کہا ہے کہ مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے، ایئر پورٹ منیجرز سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر کرونا وائرس کے پیش نظر پابندی لگا دی گئی ہے، اس سلسلے میں سی اے اے نے اندرون ملک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیویٹ طیاروں کے مسافروں اور عملے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔یہ ہدایت نامہ 31 اگست تک کار آمد ہوگا، اس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے، ایئر پورٹ منیجرز سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ہدایت نامے کے مطابق ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) مسافر کے علاوہ کسی کو پارکنگ سے آگے نہیں جانے دے گی۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بورڈنگ سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے، جہاز میں ماسک، گلوز اور حفاظتی سوٹ لازم قرار دیے گئے ہیں، بورڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ فارم فل کرانا ایئرلائن کی ذمہ داری، مسافر کا معائنہ کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہوگا۔ جسمانی درجہ حرارت اور طبیعت کی خرابی کے باعث محکمہ صحت کا عملہ سفر کی اجازت نہ دینے کا پابند ہوگا، میڈیکل ایمرجنسی کے لیے جہاز میں ایک صف خالی رکھنی ہوگی، ایک سیٹ کے وقفے سے مسافروں کو بٹھایا جائے گا، مسافروں کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے لازمی کرنا ہوگا۔ دوران پرواز ماسک پہننا لازم، طبیعت کی خرابی پر عملہ کو اطلاع دی جائے گی، مسافروں میں کرونا علامات کی صورت میں مکمل چیک اپ اور قرنطینہ کیا جائے گا، جہاز میں میڈیکل ایمرجنسی میں کھانا دیا جائے گا، بہ صورت دیگر کھانے پر مکمل پابندی ہوگی، دوران پرواز مسافرون کو 30 منٹ بعد سینیٹائزز فراہم کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -