لیگی رہنما خواجہ آصف کو نیب لاہور نے کل دوبارہ طلب کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)لیگی رہنما خواجہ آصف کو نیب لاہور نے کل دوبارہ طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لیگی رہنما خواجہ آصف کو نیب لاہور نے کل دوبارہ طلب کرلیا،خواجہ آصف کو کل صبح 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، خواجہ آصف کو ہاو¿سنگ سوسائٹی سے متعلق ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف پرنیب کی جانب سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں کہ کینٹ ہاوَسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں ان کے اہل خانہ نے کتنی سرمایہ کاری کی؟،ان پر نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی فروخت کی۔
خواجہ آصف پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ان شہریوں کی اراضی پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی زمین فروخت ہی نہیں کی۔نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوسائٹی نے غیر قانونی طور پر اراضی پر قبضے کیے ہیں، سابق وزیر خواجہ آصف نے اختیارات کا غیرقانو نی استعمال کیا۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہ نما پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی سوسائٹی کی ریونیو اتھارٹی سے متعدد منظوریاں لیں۔
نیب نے خواجہ آصف کو اس سے قبل 26 جون کوطلب کیاتھاخواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث نئی تاریخ مانگی تھی ۔