لیبارٹری والے عوام کوٹیسٹ کے نام پرلوٹ رہے ہیں،ہیلتھ کیئرکمیشن اپنا کام نہیں کررہا، پشاورہائیکورٹ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہیلتھ کیئرکمیشن خیبرپختونخواکیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لیبارٹری والے عوام کوٹیسٹ کے نام پرلوٹ رہے ہیں،ہیلتھ کیئرکمیشن اپنا کام نہیں کررہا،لیبارٹری والوں کے سٹینڈرڈکے مطابق ریٹس مختص کیے جائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ہیلتھ کیئرکمیشن خیبرپختونخواکیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ لیبارٹری،کلینکس،ہسپتال کے ریٹ یکساں کرنے کاحکم دیاگیا،احکامات پرابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔
جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ لیبارٹری والے عوام کوٹیسٹ کے نام پرلوٹ رہے ہیں،ہیلتھ کیئرکمیشن اپنا کام نہیں کررہا،لیبارٹری والوں کے سٹینڈرڈکے مطابق ریٹس مختص کیے جائیں۔