بد قماش عناصر کیخلاف نوشہرہ کی زمین تنگ کر دیں گے: ڈی پی او

بد قماش عناصر کیخلاف نوشہرہ کی زمین تنگ کر دیں گے: ڈی پی او

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون منشیات فروشوں، گن پوائنٹ پر عوام کو لوٹنے والوں، جوابازوں، جعل سازوں، بھتہ خوروں پر نوشہرہ کی زمین تنگ کر دیں گے نوشہرہ پولیس خیبر پختو نخواہ کی بہترین پولیس فورس میں شمار تھی ہے اور رہے گی نوشہرہ پولیس افسران اور جوان جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر اپنا قومی اور مذہبی فریضہ ادا کریں ڈی پی او نوشہرہ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری3 کلوگرام چرس اور 09 کلو گرام افیون برآمد05 ملزمان گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کے احکامات پر منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والے ملزمان کیخلاف روز مرہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری الطاف حسین SHO اضاخیل نے دوران ناکہ بندی ایک رکشہ سپر پاور کو روکاتلاشی لینے پر ڈرائیور سیٹ میں چھپائے گئے 14.5 کلوگرام چرس برآمدملزم عبدالجبار ولد لعل محمد ساکن مردان کو گرفتار کر لیاسلیم خان SHO جلوزئی نے 02 منشیات فروشان سیال عرف کنجے ولد صفدر اور صدام ولد اسرار ساکنان جبہ تر کو گرفتار کرکے 04 کلوگرام چرس برآمد کر لیا۔سیف اللہ خان انچارج چوکی کاکا صاحب نے منشیات فروش امجد علی شاہ ولد شماس گل ساکن کاکا صاحب کو رنگے ہاتھو ں گرفتار کرکے 3.7 کلوگرام چرس برآمد کر لیانوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والے افراد کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہے گی نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی ااسی طرح دوسری کاروائی میں تھانہ اضاخیل نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے عوام کو لفٹ دیکر گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار۔ لوٹی گئی نقدی برآمدملزم کا نوشہر ہ کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع میں متعدد واردوتوں کا اعتراف مزید تفتیش جاریتفصیلات کے مطابق:۔ واضد علی ساکن امانگڑھ نے پولیس کو رپورٹ کی کہ وہ بکرا منڈی سے اپنے گاوں آنے کیلئے ایک فلائنگ کوچ میں بیٹھ گیاکچھ آگے آکر اُنہوں نے پستول نکال کر مجھ سے نقدی اور موبائیل فون چھین کرفلائنگ کوچ سے اُتار دیااسی طرح کا ایک اور وقوعہ ارشاد علی ساکن اکبرپورہ کیساتھ بھی پیش آیا فلائنگ کوچ میں بیٹھ کر پہلوان سٹاپ اضاخیل کیساتھ اُس سے نقدی اور موبائیل چھین کر اُتار ددیا گی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے عوام کو لفٹ دیکر گن پوائنٹ پر لوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے طیب جان DSP پبی کی سربراہی میں الطاف حسین SHOاضاخیل پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ان ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاپولیس ٹیم نے روڈ پر گشت مزید بڑھا کر ملزمان کی تلاش جاری رکھی دیا دن رات کی انتھک محنت سے گروہ کے سرغنہ تک رسائی حاصل کی ملزم شکیل عرف شینا ولد اسلام گل ساکن چارسدہ کو گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جُرم کرتے ہوئے کئی اہم راز اُگل دئیے ملزمان نے نوشہرہ کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع میں بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیاملزم کی نشاندہی میں اُس کے حصے کی نقدی برآمد کر لی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -