ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے بھارتی میڈیاکی خبریں غلط ہیں ،آئی ایس پی آر

ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے بھارتی میڈیاکی خبریں ...
ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے بھارتی میڈیاکی خبریں غلط ہیں ،آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے بھارتی میڈیاکی خبریں غلط ہیں ،چین کے سکردو ایئر بیس کے میبنہ استعمال کی خبر بھی جھوٹی ہے ،بھارتی خبریں غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے دور ہیں ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے بھارتی میڈیاکی خبریں غلط ہیں ،بھارتی میڈیا کی گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ چین سکردو میں کوئی پاکستانی ایئربیس استعمال نہیں کررہا،بھارتی میڈیا کی ائیر بیس سے متعلق خبریں سچ سے کوسوں دور ہیں،بھارتی میڈیا غیرذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کررپورٹنگ کررہا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -