عمرکوٹ کے نوجوان صحافی اتم سنگراسی کے چاچا وسرام کھیتا رام سنگراسی اچانک حرکت قلب بند ہونے سےد یہانت کرگئے

عمرکوٹ کے نوجوان صحافی اتم سنگراسی کے چاچا وسرام کھیتا رام سنگراسی اچانک ...
عمرکوٹ کے نوجوان صحافی اتم سنگراسی کے چاچا وسرام کھیتا رام سنگراسی اچانک حرکت قلب بند ہونے سےد یہانت کرگئے

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ کے نوجوان صحافی اتم سنگراسی کے چاچاوسرام کھیتارام سنگراسی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے دیہانت کرگئے ، وسرام کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔عمرکوٹ کے صحافیوں ،سیاسی سماجی شہری سول سوسائٹی وکلاء سمیت مختلف شخصیات کا وسرام کھیتارام سنگراسی کے اچانک دیہانت کرجانے پر افسوس دکھ تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری ۔

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ کے نجی چینل کےنوجوان صحافی اتم سنگراسی کےچچا وسرام کھیتارام سنگراسی ستاون سال کی عمرمیں دیہانت کرگئے وسرام محکمہ ریونیو میں پٹواری کی پوسٹ پر ملازم تھے پیپلزپارٹی کےرکن سندھ اسمبلی رانا ہیمر سنگھ ،عمرکوٹ کے سینئر صحافیوں سید ریحان شبیر ،پریس کلب عمرکوٹ کےصدر فقیر رسول بخش رحمدانی ،صحافی سید عمران شاہ ،ممتاز آریسر ،ناھید حسین خٹک ،غلام محمد کمبار،بھگوان داس لوہانہ ،سمیت مختلف سیاسی سماجی بجیر برادری کی جانب سے افسوس دکھ اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے وسرام کھیتارام سنگراسی نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ دوبیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -