بھارت میں پراسرا ر طور پر چار بکریاں مر گئیں لیکن پھر چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اس کی باقی بکریوں کے ساتھ کیا کیا گیا ؟

بھارت میں پراسرا ر طور پر چار بکریاں مر گئیں لیکن پھر چرواہے کا کورونا ٹیسٹ ...

  

بنگلورو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست کرناٹکا میں چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں بنگلورو کے نزدیک ایک گاو?ں میں چار بکریاں پراسرار طور پر مر گئیں جس پر چرواہے کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت ا?یا۔ چرواہے کی حالت خطرے باہر ہے۔

چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?نے پر گاو?ں والوں میں کھلبلی مچ گئی اور 47 بکریوں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بکریوں کو قرنطینہ کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سرکار بھی حرکت میں ا?گئی۔

ڈائریکٹر صحت برائے امراض مویشی نے گاو?ں کا دورہ کیا اور کورونا ٹیسٹ کے لیے بکریوں کے تھوک کا نمونہ لیا علاوہ ازیں مردہ بکریوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔

ریاست کرناٹکا کے حکام کا کہنا ہے کہ بکریوں سے حاصل کردہ نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ انسانوں سے کورونا وائرس جانوروں میں منتقل ہوا ہو لیکن تسلی کے لیے بکریوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -