لاہور میں 4ڈاکوﺅں نے واردات کے دوران 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

لاہور میں 4ڈاکوﺅں نے واردات کے دوران 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ...
لاہور میں 4ڈاکوﺅں نے واردات کے دوران 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے گجرپورہ میں ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کی وادارت کے دوران نوجوان 20 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور پھر وہاں سے فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گجرہ پورہ میں گزشتہ روز ہومیو پیتھک ڈاکٹر اور اس کی 20 سالہ نوجوان لڑکی کمپاﺅنڈر کلینک بند کر کے گھر جارہے تھے کہ راستے میں انہیں 4ڈاکوﺅں نے روک لیا ۔ ڈاکوﺅں نے نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد لڑکی کو پکڑا اور کھیتوں میں لے گئے اور وہاں پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا جس کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ، ڈاکٹر نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے اور لڑکی کو گھر بھیج دیا گیاہے ، تاحال ڈاکو پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیں لیکن ان کی تلاش جاری ہے ۔آئی جی پنجاب نے نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے اور فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -