" جب منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا ملے گا تو تین چار . . . " اداکارہ منال خان نے بھی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

" جب منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا ملے گا تو تین چار . . . " اداکارہ منال خان نے بھی شادی ...

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کی حوالے سے کہا ہے کہ جب منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا ملے گا تو تین چار سال بعد شادی کرلیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کے لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے منال خان نے اپنی زندگی کی بہت سے باتیں مداحوں کو بتائیں اور ساتھ ہی شادی کے حوالے سے بھی تمام جوابات دیے۔

آئمہ بیگ نے منال کی بہن ایمن کی شادی اور بیٹی امل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمن نے تو منال دے دی ہمیں، منال کب شادی کرے گی؟

منال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’شادی کیلئے لڑکا ہونا چاہئے، جب منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا مل جائے گا اور میں راضی ہوجائوں گی تو شادی بھی ہوجائے گی اور بچہ بھی ہوجائے گا۔‘

منال خان نے بہن ایمن کے شوہر منیب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی منیب جیسے لڑکے کی تلاش ہے، کیونکہ منیب جیسے لڑکے ہر جگہ تو موجود نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ جب لڑکا مل گیا اور میں راضی ہوگئی تو تین چار سال بعد شادی ہوگی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میری شادی کی ابھی عمر نہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر منال خان فعال رہتے ہوئے مداحوں سے رابطے میں بھی رہتی ہیں۔اداکارہ آج کل ڈرامہ ’جلن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -