نوٹیفکیشن کالعدم ہواتوتمام اخراجات متعلقہ افسران برداشت کریں گے،لاہور ہائیکورٹ،صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کانوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ،صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کانوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا گیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نوٹیفکیشن کالعدم ہواتوتمام اخراجات متعلقہ افسران برداشت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کانوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا گیا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حکم جاری کیا ،عدالت نے کہا کہ نوٹیفکیشن کالعدم ہواتوتمام اخراجات متعلقہ افسران برداشت کریں گے۔