”یونس خان کو ایسا بیان دینے کی بالکل ضرورت نہیں تھی کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے

”یونس خان کو ایسا بیان دینے کی بالکل ضرورت نہیں تھی کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر ...
”یونس خان کو ایسا بیان دینے کی بالکل ضرورت نہیں تھی کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بیٹنگ کوچ یونس خان کے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر سے متعلق بیان کو غیرضروری قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے کہا کہ یونس نے بیان دیا کہ ہم جوفرا آرچر سے محتاط رہیں گے، اگرچہ وہ ایک اچھے انسان ہیں مگرآرچر سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، انہیں ایسے بیانات دینے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ اس کے باعث قومی کھلاڑی قدرے دفاعی کھیل کھیلیں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ یونس کو کھلاڑیوں میں اپنا انداز منتقل کرنا چاہیے، نئے کھلاڑیوں کو ان کے سٹائل، سٹرائیک ریٹ اور اوسط کے ساتھ کھیلنا چاہیے، اسی صورت میں ہمیں ان کی کوچنگ سسٹم میں موجودگی کا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے، ان میں جو حوصلہ تھا وہی نوجوان کھلاڑیوں میں منتقل ہونا چاہیے۔سابق فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں، جوفرا آرچر سے گھبرانے یا اس طرح کے بیان دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -