انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل وقار یونس نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل وقار یونس نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی
انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل وقار یونس نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ قومی فاسٹ باﺅلرز بہت جلد انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز پسینے سے گیند چمکانے میں مہارت حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہیں،دوسری جانب وقار یونس پرامید ہیں کہ باﺅلرز بہت جلد انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں گے۔ وورسٹر میں پریکٹس کے دوسرے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ سیشن اچھا رہا، فضا میں بادل موجود ہیں، کنڈیشنز باﺅلرز کیلئے مددگار بھی ہوتی ہیں، فاسٹ باﺅلرز لطف اندوز ہورہے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید ہم آہنگ ہوکر بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہوں گے، یہ ان کے اور ٹیم کیلئے اچھا ہو گا۔

اس موقع پر فاسٹ باﺅلر سہیل خان نے کہا کہ پاکستان میں سخت گرمی تھی اور یہاں موسم سرد ہے لیکن کوچز اچھے سیشن کروا رہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک عرصے بعد پلیئرز اکٹھے ہوئے اور ٹریننگ کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہا کہ 3ماہ بعد کرکٹ کا موقع ملنا بڑا خوشگوار تجربہ ہے،انگلش کنڈیشنز اور وکٹیں اچھی ہیں، تھوک کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی،وقار یونس کی ہدایت پر گیند کو چمکانے کیلئے پسینہ استعمال کررہے ہیں، باﺅلنگ کوچ سے یہاں بہتر کارکردگی کے گر سیکھ رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -