سٹاک ایکس چینج حملہ ،ہلاک دہشتگرد سلمان کے اہلخانہ لاش لینے کراچی پہنچ گئے

سٹاک ایکس چینج حملہ ،ہلاک دہشتگرد سلمان کے اہلخانہ لاش لینے کراچی پہنچ گئے
سٹاک ایکس چینج حملہ ،ہلاک دہشتگرد سلمان کے اہلخانہ لاش لینے کراچی پہنچ گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹاک ایکس چینج پر حملے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد سلمان کے اہلخانہ اس کی لاش لینے کراچی پہنچ گئے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردسلمان کے اہلخانہ اس کی لاش لینے کراچی آئے ہیں ،لاش دینے سے وقتی طور پر انکار کیاگیا ہے ،اہلخانہ کو ہدایت کی کہ قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش لے لیں ۔

سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کی خالہ اور بہن لاش لینے کراچی پہنچے تھے،قانونی کارروائی مکمل کرنے کیلئے سلمان کے شناختی دستاویزات طلب کئے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -