شاہ رخ ارجمند کی بطورجج اے ٹی سی 3سالہ مدت مکمل،خدمات واپس اسلام آباد ہائیکورٹ کو دےدی گئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہ رخ ارجمند کی بطورجج اے ٹی سی 3سالہ مدت مکمل ہو گئی،جج راجہ جوادعباس کوانسداددہشت گردی عدالت نمبر2کااضافی چارج دےدیا،جج شاہ رخ ارجمند کی خدمات واپس اسلام آباد ہائیکورٹ کو دےدی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ ارجمند نے اے ٹی سی جج کے طور پر آج آخری روز کام کیا،جج شاہ رخ ارجمند نے3سالہ مدت میں ہائی پروفائل کیسزکے فیصلے سنائے۔
جج شاہ رخ ارجمند نے وزیراعظم کوایس ایس پی تشدد کیس میں بری کیاتھا،جج شاہ رخ ارجمند نے فیصل رضا عابدی کی بریت سمیت متعدد کیسزکے فیصلے سنائے،جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکڑ عمران فاروق قتل کافیصلہ بھی سنایا۔