کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 6 کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ کب انگلینڈ کیلئے اڑان بھرے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 6 کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ کب انگلینڈ کیلئے ...
کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 6 کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ کب انگلینڈ کیلئے اڑان بھرے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے 6کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ جمعے کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں انگلینڈ کیلئے اڑان بھرے گا۔

تفصیلات کے مطابق آل راﺅنڈر محمد حفیظ، فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض، اوپننگ بلے باز فخر زمان، لیگ سپنر شاداب خان، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور محمد حسنین مانچسٹر پہنچنے کے بعد بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے جہاں انگلش بورڈ کے زیراہتمام کورونا ٹیسٹ ہو گا جس کا نتیجہ منفی آنے پر انہیں بائیو سیکیور ماحول میں موجود دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کرتے ہوئے ٹریننگ کی اجازت دیدی جائے گی۔

واضح رہے کہ پہلی بار جن 10کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، دوسری مرتبہ ٹیسٹنگ میں ان میں سے 6کا نتیجہ منفی آ گیا، برطانوی حکومت کی جانب سے مسلسل 2 منفی ٹیسٹ کی شرط کے باعث انہیں سکواڈ کے ساتھ چارٹرڈ طیارے میں روانہ نہیں کیا جا سکا اور لاہور کے ہوٹل میں قائم بائیو سیکیور ماحول میں رکھا گیا تھا، دوسری بار بھی نتیجہ منفی آنے پر اب سفر کاانتظام کردیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -