سندھ ہائیکورٹ،انکم سپورٹ لیوی کو ٹیکس قراردینے کا حکومتی اقدام کالعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ،انکم سپورٹ لیوی کو ٹیکس قراردینے کا حکومتی اقدام کالعدم قرار
سندھ ہائیکورٹ،انکم سپورٹ لیوی کو ٹیکس قراردینے کا حکومتی اقدام کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے انکم سپورٹ لیوی کو ٹیکس قراردینے کا حکومتی اقدام کالعدم قراردیدیا،عدالت نے لیوی کی وصولی کیلئے بھیجے جانے والے تمام نوٹسز غیرقانونی قراردے دیئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے انکم سپورٹ لیوی کیخلاف دائر500 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا،انکم ٹیکس لیوی کیخلاف تاجروں اور صنعتکاروں نے درخواستیں دائر کررکھی تھیں،عدالت نے انکم سپورٹ لیوی کو ٹیکس قراردینے کا حکومتی اقدام کالعدم قراردیدیا،فنانس ایکٹ کے ذریعے اس لیوی کو نافذ کرنے کوبھی غیرقانونی قرار دیدیاگیا،لیوی کی وصولی کیلئے بھیجے جانے والے تمام نوٹسز غیرقانونی قراردے دیئے گئے۔