پنجاب کابینہ کااجلاس،آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقررکرنے کی منظوری

پنجاب کابینہ کااجلاس،آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقررکرنے کی منظوری
پنجاب کابینہ کااجلاس،آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقررکرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کااجلاس ہوا جس میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100سے کم کرکے 850 روپے مقررکرنے کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی لاکرعوام کوریلیف فراہم کیاجائےگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب کابینہ کااجلاس ہوا،پنجاب کابینہ نے آٹے اورگندم کی قیمتوں میں استحکام کافیصلہ کیا ہے،پنجاب کابینہ نے آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کافیصلہ کیا،آٹے کے تھیلے کی مارکیٹ قیمت میں 250 روپے تک کمی کافیصلہ کیا گیا۔
پنجاب کابینہ نے فلورملزکوقبل ازوقت گندم ریلیزکرنے کی منظوری دےدی ،فلورملز کیلئے سرکاری گندم کانرخ مقررکرنے کی بھی منظوری دیدی، فلورملزکو 1475 روپے من کے حساب سے سرکاری گندم جاری ہوگی ،فلو رملزطے شدہ نرخ پرآٹے کے تھیلے کی قیمت مقررکریں گی ۔
کابینہ نے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100سے کم کرکے 850 روپے مقررکرنے کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی لاکرعوام کوریلیف فراہم کیاجائےگا،کابینہ نے ڈی جی فرانزک لیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دیدی۔