اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر ممتا ز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا موقف بھی آ گیا

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر ممتا ز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا موقف بھی آ ...
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر ممتا ز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا موقف بھی آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے شیخ الحدیث اور معروف عالم دین مفتی تقی عثمان کا موقف بھی آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں مفتی تقی عثمان نے کہا کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو اپنی آبادی والے علاقے میں عبادت گاہ برقرار رکھنے کا حق ہے ، پاکستان جیسے ملک میں جو صلح سے بنا ہے وہاں ضرورت کے مطابق نئی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ ’لیکن حکومت کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے خاص طورپر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری کی آبادی بہت کم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے اس نازک وقت میں کیوں ایسے شاخسانے کھڑے کیے جاتے ہیں جن سے انتشار پیدا ہونے کے سوا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مزید :

قومی -