حکومت نے امریکہ میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی قسمت کا حتمی فیصلہ کر لیا

حکومت نے امریکہ میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی قسمت کا حتمی فیصلہ کر لیا
حکومت نے امریکہ میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی قسمت کا حتمی فیصلہ کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے امریکا میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی ٹاسک فورس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلایا جائے گا، نجکاری کمیشن کو روز ویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

دوسری جانب صحافی طلعت حسین نے بھی اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ” عمران حکومت کو روزویلٹ ہوٹل بیچنے سے متعلق منصوبے ترک کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ دوہری شہریت کے حامل وہ افراد جو ملک و قوم کے نقصان کے عوض ذاتی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کیلئے یہ دھچکا ہے۔ دیکھتے ہیں اب کیا ہوتا ہے۔“

مزید :

اہم خبریں -قومی -