دورہ انگلینڈ کے دوران یہ کھلاڑی پہلی ترجیح ہو گا؟بابر اعظم نے ایسا نام لے دیا کہ سرفراز احمد بھی ہکا بکا رہ جائیں

دورہ انگلینڈ کے دوران یہ کھلاڑی پہلی ترجیح ہو گا؟بابر اعظم نے ایسا نام لے دیا ...
دورہ انگلینڈ کے دوران یہ کھلاڑی پہلی ترجیح ہو گا؟بابر اعظم نے ایسا نام لے دیا کہ سرفراز احمد بھی ہکا بکا رہ جائیں

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم نے دو ٹوک الفاظ میں بتا یا ہے کہ محمد رضوان ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں ،وہ ہماری پہلی ترجیح ہو نگے ۔ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سریز میںوکٹ کیپر محمد رضوان پہلی ترجیح ہونگے ،وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے ٹیم کے ساتھ ہیں ،انہیں موقع ملے گا۔بابر اعظم نے بتایا کہ انگلینڈ میں ڈیوک بال استعمال ہوتا ہے جس سے بلے بازوں کو مشکل ہوتی ہے،انگلینڈ میں جو پرفارم کرلے اسے دوسری جگہ آسانی ہوتی ہے،ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ دنیا کے ٹاپ پلیئرزمیں آئے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے باولرز انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو ٹارگٹ کریں گے، اگرانگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو جلد آو¿ٹ کرلیا تو میچ جیت سکتے ہیں۔بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ میرا بھارت نہیں بلکہ پاکستانی کھلاڑیوں سے موازنہ کیا جائے، مجھے خوشی ہوگی اگر میڈیا یونس خان اورمیانداد سے موازنہ کرے۔

مزید :

کھیل -