وبائی دور میں قربانی کے بارے میں کیا حکم ہے؟مفتی منیب الرحمان نے اہم سوال کا جواب دے دیا

وبائی دور میں قربانی کے بارے میں کیا حکم ہے؟مفتی منیب الرحمان نے اہم سوال کا ...
وبائی دور میں قربانی کے بارے میں کیا حکم ہے؟مفتی منیب الرحمان نے اہم سوال کا جواب دے دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ قربانی عبادت مقصودہ ہے، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حالات کو بنیاد بناکر قربانی کے بجائے مالی صدقے کی بات قرآن و سنت کے خلاف ہے۔مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام اجتماعی قربانی کے لیے دینی تنظیموں اور مدارس کو ترجیح دیں، بچوں کو مویشی منڈی نہ لے کرجائیں، گلیوں میں جانوروں کو نہ گھمائیں، نمائش نہ لگائیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، شہر کے باہر مویشی منڈیاں لگیں گی تاکہ شہری آبادی محفوظ رہے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ قربانی کی کھالیں خریدنے والے جلد کھالیں محفوظ مراکز تک منتقل کریں، قربانی کی جگہوں پر صفائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے، حکومت بیمار جانوروں کی منڈیوں میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنائے، مویشی منڈیوں میں گاہک اور بیوپاری ماسک کا استعمال کریں۔

مزید :

قومی -