قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود،وہاں کتنے برطانوی کرکٹرز کو کورونا وائرس ہو گیا ؟تشویشناک خبر آگئی

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود،وہاں کتنے برطانوی کرکٹرز کو کورونا وائرس ہو ...
قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود،وہاں کتنے برطانوی کرکٹرز کو کورونا وائرس ہو گیا ؟تشویشناک خبر آگئی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاک ڈاون سے قبل ہی کاونٹی کرکٹ میں کورونا وائرس پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ 17 کھلاڑی و اسٹاف ممبرز میں وبا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ 23 مارچ کو لاک ڈاون سے قبل ہی مختلف کاونٹیز کے 13 پلیئرز اور 4 کوچنگ سٹاف ممبرز میں وائرس کی علامات ظاہر ہوچکی تھیں،وہ کرکٹ کمیونٹی سے باہر اس وائرس کا شکار ہوئے تھے، پری سیزن ٹریننگ میں ان سے وائرس کی منتقلی کے شواہد بھی نہیں ملے۔دوسری جانب ڈومیسٹک کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے سخت ترین پروٹوکول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، بدھ سے مڈل سیکس، سمرسٹ اور ناٹنگھم شائر کی ٹیمیں بھی ٹریننگ کا آغاز کرچکی ہیں، اس حوالے سے وہ انٹرنیشنل سیریز کے پریکٹس پروٹوکول کی پیروی کررہی ہیں،البتہ ان کا باقاعدگی سے ٹیسٹ نہیں لیا جا رہا بلکہ ٹارگٹ ٹیسٹنگ ہوگی، صرف ان پلیئرزکو جانچا جائے گا جن کے علاقوں میں وائرس موجود،کسی اہل خانہ میں علامات ہوں گی یا پھر خود پلیئر یا اسٹاف کی طبعیت ناساز دکھائی دے گی۔

مزید :

کھیل -