کورونا کا تدارک،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

کورونا کا تدارک،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ...
کورونا کا تدارک،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ موذی مرض کورونا کے تدارک کے حوالے سےانشا اللہ پاکستان بین الاقوامی معیار کی تحقیق کو سامنے لائے گا۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیزسےوابستہ محققین کا اجلاس ہوا جسکی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔اجلاس میں سیکریٹری خارجہ،سپیشل سیکریٹری،ڈی جی فارن سروس اکیڈمی،وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ کو انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیزکی کارکردگی،پبلیکیشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیزکی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے، چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کے لیے عالمی چیلنج سے نمٹنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے انسٹی ٹیوٹ کرونا تدارک کے لیے قابل عمل تجاویز سامنے لائیں گے،انشااللہ پاکستان بین الاقوامی معیار کی تحقیق کو سامنے لائے گا۔

مزید :

قومی -