عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو زور دار جھٹکا دے دیا

عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو زور دار جھٹکا دے دیا
عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو زور دار جھٹکا دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے گزشتہ عام انتخابات میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں امریکی شہریت چھپانے پر نا اہل قرار دینے کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔ بیرسٹر جہانگیر جدون نے پٹیشنر میاں فیصل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی پٹیشن کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020 کو ہوئی، انہوں نے ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا اور غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں، جنوری 2020 کے بعد سے کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا۔ عوام کے بنیادی حقوق کے باعث کیس پر عدالت کی فوری توجہ کی ضرورت ہے، انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔درخواست گزار کے مطابق فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنہیں ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیا جبکہ امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی گئی۔درخواست کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے جسے انہوں نے جان بوجھ کر چھپایا۔عدالت نے درخواست پر فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر کے 29 جنوری سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -