”میرا موازنہ ویرات کوہلی کیساتھ نہیں بلکہ۔۔۔“ بابراعظم نے شاندار مطالبہ کر دیا

”میرا موازنہ ویرات کوہلی کیساتھ نہیں بلکہ۔۔۔“ بابراعظم نے شاندار مطالبہ کر ...
”میرا موازنہ ویرات کوہلی کیساتھ نہیں بلکہ۔۔۔“ بابراعظم نے شاندار مطالبہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرا موازنہ بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے بجائے پاکستان کے لیجنڈز کے ساتھ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وورسٹر سے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچز جیتنے کیلئے پر عزم ہے، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ردھم میں ہیں، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے۔ وکٹ کیپر کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ رضوان کا کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ انگلینڈ آرہے ہیں ، محمد رضوان کو پورا موقع ملنا چاہیے وہ پہلی چوائس ہیں، وہی پہلے ٹیم میں کھیلتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز سمیت سب کے سوچنے کا اپنا اپنا انداز ہے لیکن مجھے تو امید ہے کہ اس مرتبہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی ، انگلینڈ کی ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ تو ہوگا ، لیکن پاکستان ٹیم کا باﺅلنگ اٹیک بھی اچھا ہے، محمد عباس کو یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی ردھم میں ہیں ، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے اور انگلینڈ کی ٹاپ آرڈر کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھائیں گے۔

ایک سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا ویرات کوہلی کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے بلکہ اپنے ملک کے کھلاڑیوں کیساتھ موازنہ کیا جائے، مجھے اپنے ملک کے کھلاڑیوں کے ساتھ موازنہ کرنے پر فخر محسوس ہوگا، پاکستان نے بھی جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان جیسے لیجنڈ بلے باز پیدا کئے ہیں۔

مزید :

کھیل -