پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں دھرنوں کا عندیہ دیدیا مگر کیوں؟ پنجاب حکومت کیلئے پریشان کن خبر

پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں دھرنوں کا عندیہ دیدیا مگر کیوں؟ ...
پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں دھرنوں کا عندیہ دیدیا مگر کیوں؟ پنجاب حکومت کیلئے پریشان کن خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں میرل ہالز کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بصورت دیگر صوبے بھر میں دھرنے دئیے جائیں گے اور دمادم مست قلندر ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میرج ہالز ایسوسی نے پنجاب بھر سے اجلاس بتایا جس کے بعد ان کی جانب سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا جس دوران عہدہداروں نے میرج ہالز ایس او پیز کے مطابق فوری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔ پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن کے صدر خالد ادریس کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کو کئے جانے والے اجلاس میں احتجاج کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس سے پہلے ہمارے ساتھ مذاکرات کر لے تو ٹھیک ہے ورنہ ایک ہی دن چاروں صوبوں میں میرج ہالز مالکان کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سوئے ہوئے لوگ نہیں ہیں ہم اپنا حق لینا اور چھیننا بھی جانتے ہیں۔