”یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھ دی تھی“ گرانٹ فلاور نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

”یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھ دی تھی“ گرانٹ فلاور نے ناقابل یقین انکشاف ...
”یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھ دی تھی“ گرانٹ فلاور نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے انکشاف کیا ہے کہ میرے مشوروں سے تنگ آکر یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ یونس خان کا کیریئر مجھ سے کہیں زیادہ بہتر تھا اور سابق کپتان ایک سخت مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ برسبین میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے میرے مشوروں سے بہت زیادہ اختلاف کیا، نوبت یہاں تک پہنچی کہ انہوں نے میری گردن پر چھری رکھ دی جس پر پاس ہی موجود ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو مداخلت کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ گرانٹ فلاور جس ٹیسٹ میچ کی بات کر رہے ہیں اس میچ کی پہلی اننگز میں یونس خان صفر پر آﺅٹ ہو گئے تھے اور دوسری اننگز میں انہوں نے 65 رنز بنائے تھے جبکہ اس وقت وہ دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -