ڈاکٹر بابر اعوان کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات،کن اہم امور پر کیا گفتگو ہوئی؟تفصیلات آگئیں

ڈاکٹر بابر اعوان کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات،کن اہم امور پر کیا گفتگو ...
ڈاکٹر بابر اعوان کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات،کن اہم امور پر کیا گفتگو ہوئی؟تفصیلات آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر  بابر اعوان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی،جس میں پارلیمانی امور اور قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے خوشگوار ماحول میں انعقاد سے متعلق مختلف امور زیربحث آئے، ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔

سپیکراسد قیصر نےڈاکٹر بابر اعوان سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ بجٹ اجلاس کے احسن طریقہ کے انعقاد پر حکومت اور حزب اختلاف کا کردار قابل ستائس ہے،ایوان کے تمام اراکین ان کے لیے قابل احترام اور مساوی ہیں،اُنہوں نےہمیشہ ایوان کی کارروائی کو قواعد کے تحت چلایا ہے۔وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان نےسپیکر اسد قیصر کے مدبرانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت دیگر اراکین کے لیے قابل تقلید ہے، حکومت کو عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، اسی لئے ٹیکس فری اور متوازن بجٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حالیہ بجٹ سے نہ صرف عام آدمی کی مشکلات میں کمی ہو گی بلکہ اس سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا،حکومت زیر التواء قوانین کے مسودوں کی منظوری کے لیے 8 جولائی 2020 کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتی ہے،آئندہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے گا جو زیر التوا قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل اہم ایشوز پر بحث کی جائے گی۔ انہوں نے سپیکر کو یقین دلایا کہ موجودہ جمہوری حکومت پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور بھرپور انداز میں پارلیمنٹ کے وضع کردہ رہنما اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

مزید :

قومی -