ورلڈکپ 2011ءکا فائنل فکس ہونے کا معاملہ، سابق کپتان کمار سنگاکارا اور اوپنر اپل تھرنگا سے بھی پوچھ گچھ، کیا سوالات کئے گئے؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

ورلڈکپ 2011ءکا فائنل فکس ہونے کا معاملہ، سابق کپتان کمار سنگاکارا اور اوپنر ...
ورلڈکپ 2011ءکا فائنل فکس ہونے کا معاملہ، سابق کپتان کمار سنگاکارا اور اوپنر اپل تھرنگا سے بھی پوچھ گچھ، کیا سوالات کئے گئے؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور سری لنکا کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2011ءکے فائنل میچ کے فکسڈ ہونے کی متضاد اطلاعات کے بعد سری لنکا میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور سپیشل ڈویژن پولیس نے سابق کپتان کمارسنگاکارا اور سری لنکن اوپنر اپل تھرنگاسے تین گھنٹے تفتیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھرنگا نے فائنل میں 20 گیندوں پر صرف 2 رنز بنائے تھے اور ان کی سست بیٹنگ پرسوال بھی اٹھے تھے،سابق کرکٹر ارونداڈی سلواسے بھی 6 گھنٹے تحقیقات کی جا چکی ہیں جو اس وقت سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔ کمار سنگاکارا سے کی گئی تفتیش کے دوران ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ انہوں نے فائنل میچ کیلئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کیوں کیں جبکہ انہوں نے تفتیشی افسر کے سوالات کے جوابات دئیے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

واضح رہے کہ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو6وکٹ سے ہرایا تھا، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مہیلا جے وردھنے کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 6 وکٹوں پر 274 رنز بنائے تھے تاہم بھارت نے گوتھم گھمبیر کے 97 اور مہندرا سنگھ دھونی کی 91 رنز کی اننگز کی بدولت میچ جیت لیا تھا۔

سابق کپتان رانا ٹنگا بھی فائنل کو فکس کہہ چکے ہیں جبکہ سابق سری لنکن سپورٹس منسٹر الوتھ گاماگے کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ2011 کا فائنل فکس تھا، سپورٹس منسٹر نے کہا کہ یہ اس وقت ہوا جب میں سپورٹس منسٹر تھا، میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ الزام لگا رہا ہوں لیکن ملک کی ساکھ کی خاطر تفصیلات نہیں بتا سکتا۔

مزید :

کھیل -