معاون خصوصی ندیم بابر کوزور دار جھٹکالگ گیا

معاون خصوصی ندیم بابر کوزور دار جھٹکالگ گیا
معاون خصوصی ندیم بابر کوزور دار جھٹکالگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی ندیم بابر سے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر کی جگہ شہزاد قاسم کو پاور ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر سے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا ہے جبکہ انکی جگہ شہزاد قاسم کو پاور ڈویژن کیلئے وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق شہزادسیدقاسم کے اختیارات وزیرِ مملکت کے برابر ہوں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پاور سیکٹر انکوائری رپورٹ میں ندیم بابر آئی پی پیز کے دفاع میں سامنے آگئے تھے اور وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کی بجائے آئی پی پیز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے تھے، 92نیوز کے مطابق ندیم بابر نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب کو خط لکھ کر مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر عمر ایوب کی سوچ بدلنے کی کوشش کی تھی۔

مزید :

قومی -