”عمران خان کو یہ زمینیں اپنے دوستوں کو نواز نے نہیں دیں گے “بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے

”عمران خان کو یہ زمینیں اپنے دوستوں کو نواز نے نہیں دیں گے “بلاول بھٹو بھی ...
”عمران خان کو یہ زمینیں اپنے دوستوں کو نواز نے نہیں دیں گے “بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کو ائیرپورٹس کی قیمتی زمینیں اونے پونے دام اپنے دوستوں کو نوازنے نہیں دیں گے۔سول ایوی ایشن اور پی آئی ای یونین کے نمائندوں سے الگ الگ ویڈیو لنک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے۔بلاول نے کہا پاکستان ہماری ماں ہے اور اس کے ادارے دھرتی ماں کے زیورات ہیں۔ میں اپنی دھرتی ماں کے زیورات کسی صورت فروخت نہیں ہونے دوں گا۔بلاول نے کہا کہ سیکشن 29 کے خاتمے کے لیے سول ایوی ایشن یونین کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کے ائیرپورٹس کو سیکیورٹی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ائیرپورٹس کی فروخت ملک میں سیکیورٹی کو داو پر لگادے گی۔

مزید :

قومی -