لاک ڈاﺅن نہ کرنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ، سویڈن کے وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا

لاک ڈاﺅن نہ کرنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ، سویڈن کے وزیر اعظم نے کورونا ...
لاک ڈاﺅن نہ کرنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ، سویڈن کے وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک سویڈن نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کا ایسا طریقہ اپنایا کہ لاک ڈاﺅن نہیں کیا اور کیا بھی تو پاکستان کی طرح نیم جان سا۔ اب وہاں شرح اموات انتہائی بلند ہونے پر سویڈن کے وزیراعظم نے اس کا نوٹس لے لیا ہے اور پبلک انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ سویڈن میں ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو فی کس کے تناسب سے دیکھی جائے توبہت زیادہ ہے اور سویڈن کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر آتا ہے۔
سویڈن کے برعکس اس کے ہمسایہ یورپی ممالک میں یہ شرح بہت کم رہی کیونکہ انہوں نے سخت لاک ڈاﺅن کیا۔ ناروے میں اب تک صرف 250، ڈنمارک میں 600اور فن لینڈ میں 325اموات ہوئی ہیں۔ ان کے برعکس سویڈن میں جو پالیسی اپنائی گئی اس میں ریسٹورنٹس، شراب خانوں، سکولوں اور مارکیٹوں کو کھلا رہنے کی اجازت دی گئی۔ اب ہلاکتیں اتنی زیادہ ہونے پر سویڈش حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ جس پر وزیراعظم سٹیفن لوفوین کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”ہم انکوائری کریں گے اور معلوم کریں گے کہ یہ کیوں ہوا؟ ان تحقیقات کے لیے پورے مینڈیٹ کے ساتھ ایک کمیشن بنایا گیا ہے جو معلوم کرے گا کہ سویڈن میں وائرس کیے آیا، کیسے پھیلا اور حکومت و دیگر اداروں کا اس کے انسداد کے لیے طرز عمل کیسا رہا؟ہم سے کہاں اور کون سی غلطیاں ہوئیں۔“